نیروبی میں پرتعیش طرزِ زندگی کے حوالے سے ’’ لگژری لیونگ اینڈ ڈیزائن ایکسپو 2025‘‘ اتوار کے روز اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ جائیداد، داخلہ اور بیرونی تزئین و آرائش کے جدید رجحانات کی اس 4 روزہ نمائش میں اس صنعت سے وابستہ ماہرین، گھریلو مالکان اور ڈیزائن کے شوقین افراد کی بھرپور تعداد نےشرکت کی ہے۔
ایونٹ میں جدید طرز کے کچن، حسبِ ضرورت تیار کی گئی کیبنٹری اور اعلیٰ معیار کے گھریلو آلات کو نمایاں کیا گیا جو مہمانوں کو پرتعیش طرزِ زندگی کےمستقبل کی جھلک دکھا رہے تھے۔
نمائش میں شریک اداروں میں چین کی الماریاں بنانے والی کمپنی ’’اوپین‘‘ بھی شامل تھی جس نے اپنے باورچی خانے کے ڈیزائنز، اسٹوریج سلوشنز اور گھریلو اندازِ رہائش کے تصورات پیش کر کے شرکا کو خوب متاثر کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): این نیامبورا، سربراہ، ریٹیل سیلز اینڈ مارکیٹنگ، اوپین کینیا
"میری رائے میں ہمارے صارفین کی جانب سے ’اوپین‘ کے انتخاب کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم اعلیٰ معیار اور پُرتعیش مصنوعات کو مسابقتی قیمت پر فراہم کرتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایڈورڈ اوتیینو، صارف
"میرا اوپین کے ساتھ تجربہ رہا ہے کیونکہ میں اس کے ایک سابقہ ڈیزائنر کے ساتھ کام کر چکا ہوں جو اوپین سے منسلک تھا۔ ان کی چیزیں واقعی بہت معیاری ہیں۔”
ایک اور نمایاں ادارہ ’ کری ایٹو انوویشنز ‘ہے جس نے توانائی کی بچت کرنے والے بجلی، شمسی توانائی اور روشنی کے حل پیش کئے۔ ان میں سے کئی مصنوعات چین میں تیار ہوئیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جے شاہ، ٹیکنیکل سیلز ایگزیکٹو، کری ایٹو انوویشنز
"خاص طور پر اگر ہم شمسی توانائی ہی کو دیکھ لیں تو صاف بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر چین اس منڈی پر چھایا ہوا ہے۔ میرے خیال میں پینلز اور بیٹریز کے شعبے میں ان کا مارکیٹ شیئر 90 فیصد سے بھی زیادہ ہے، اس لئے ان کا اس میں بہت بڑا کردار ہو گا۔”
نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
نیروبی میں پرتعیش طرزِ زندگی کی چار روزہ نمائش
جدید رہائش اور ڈیزائن کے نئے رجحانات پیش کئے گئے
چینی کمپنی "اوپین” کے کچن اسٹائلز نے توجہ حاصل کی
اسٹوریج سلوشنز میں جدت، شرکا نے خوب سراہا
"کری ایٹو انوویشنز” کی توانائی بچانے والی ٹیکنالوجی نمایاں
شمسی توانائی میں چین کی عالمی برتری اجاگر
نمائش میں پائیدار رہائش کا مستقبل دکھایا گیا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link