اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ژوب میں مزید تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 روز میں فتنہ الہندوستان کے 50 خوارج کی ہلاکت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی مہارت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنایا، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
