جمعرات, اگست 14, 2025
انٹرٹینمنٹہالی وڈ گلوکارہ جینیفر لوپیز پر دوران کانسرٹ کیڑا چڑھ گیا، ویڈیو...

ہالی وڈ گلوکارہ جینیفر لوپیز پر دوران کانسرٹ کیڑا چڑھ گیا، ویڈیو وائرل

آستانہ: معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز پر پرفارمنس کے دوران کیڑا چڑھ گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں جینیفر لوپیز کو اسٹیج کے درمیان کھڑے پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اسی دوران ان کے لباس سے رینگتے ہوئے کیڑا اوپر آیا اور گلوکارہ کی گردن تک پہنچ گیا۔

جینیفر نے بغیر ڈرے سہمے اعتماد سے ایک ہاتھ کا استعمال کرتے ہوئے اس کیڑے کو نیچے پھینک دیا۔ گلوکارہ کے اس ردعمل کے دوران ان کی پرفارمنس پر بھی کوئی اثر نہیں ہوا تاہم بعد ازاں گلوکارہ نے مسکراتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ کیڑا مجھے تنگ کر رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جینیفر لوپیز کے قازقستان میں ہونے والے کانسرٹ کے دوران پیش آیا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!