بدھ, اگست 13, 2025
انٹرنیشنلامریکا، اسٹیل پلانٹ میں دھماکے، 2 افراد ہلاک، 10 زخمی

امریکا، اسٹیل پلانٹ میں دھماکے، 2 افراد ہلاک، 10 زخمی

پٹسبرگ: امریکا کے شہر پٹسبرگ کے قریب یو ایس اسٹیل کے ایک پلانٹ میں متعدد دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیگینی کاونٹی پولیس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ وکٹر جوزف نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش وقت طلب تکنیکی عمل ہوگی۔

یو ایس اسٹیل کے صدر و سی ای او ڈیوڈ برِٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اس واقعے کی وجہ جاننے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ پنسلوانیا کے گورنر جاش شیپیرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ پلانٹ میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں اور ان کی انتظامیہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے، انہوں نے لکھا کہ جائے وقوع اب بھی فعال ہے اور قریبی رہائشی مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں، یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب ایک ملازم لاپتا تھا۔

پلانٹ یو ایس اسٹیل کی ملکیت ہے جو جاپانی کمپنی نِپون اسٹیل کا ذیلی ادارہ ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!