سٹاک ہوم: معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ ہم نے غزہ کے لیے دوبارہ امداد لے جانے کی مہم کی تیاری شروع کر دی ہے ،غزہ کے لیے امداد کے ساتھ درجنوں کشتیاں اسپین سے روانہ کی جائیں گی، ہم 44 سے زائد ممالک کو اس حوالے سے متحرک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ اسپین سے روانہ ہونے والی کشتیوں کے علاوہ تیونس اور دیگر اہم بندرگاہوں سے بھی درجنوں کشتیاں روانہ کی جائیں گی۔
