پشاور: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم کی راہداری ضمانت درخواست پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم شہریار خان نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سینئر وکیل کو یکم اگست 2025ء کو درخشاں پولیس سٹیشن کراچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا، دیگر ملزمان کیساتھ درخواست گزار کو بھی قتل میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق اسے 164 کے بیان میں چارج کیا گیا ہے، درخواست گزار عدالت پیش ہونا چاہتا ہے جس کیلئے راہداری ضمانت دی جائے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔
