جمعرات, اگست 14, 2025
پاکستانلاہور ہائیکورٹ، 5 کلو سونا واپسی کا کیس، کسٹم حکام سے جواب...

لاہور ہائیکورٹ، 5 کلو سونا واپسی کا کیس، کسٹم حکام سے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے کروڑوں روپے مالیت کا 5کلو سونا واپسی کیس میں کسٹم حکام سے جواب طلب کر لیا۔منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 2006ء میں لاہور ایئرپورٹ سے 5کلو سونا پکڑا لیکن عدالتی کارروائی کے بعد سونا واپس نہیں کیا گیا، اعلی عدالت نے بھی سونا یا اس کے مساوی رقم موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کا حکم دیا لیکن کسٹم حکام سونا یا مساوی رقم دینے سے گریزاں ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکم کے مطابق سونا یا موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کرنے کا حکم دے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹم حکام بتائے سونا کہاں ہے؟ کسٹم حکام نے بتایا کہ سونا پاکستان منٹ بھجوا کر پگھلا دیا گیا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سونا کیوں پگھلایا گیا اور کس قانون کے تحت ایسا کیا گیا؟۔

وکیل کسٹم نے عدالت کا آگاہ کیا کہ کسٹم حکام 2006ء کی قیمت کے مطابق 60لاکھ روپے ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسٹم حکام اعلی عدالتی حکم کے مطابق موجودہ ریٹ کے مطابق ادائیگی کی پابند ہے، جس پر وکیل کسٹم نے کہا کہ عدالت مہلت دے کسٹم حکام سے ہدایات کے کر آگاہ کر دیتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!