اوہائیو: بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون، ٹاپ سیڈڈ اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا، پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔
دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانوکو شکست دی،پولینڈ کی آئیگا سویٹیک کو یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کے خلاف واک اوور مل گیاجبکہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں جاپان کی حریف ٹینس کھلاڑی اے او آئی ایٹو کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار، دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکانے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کی نامور ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانوکو سخت مقابلے کے بعد 7-6(7-3)،6-4 اور 6-7(7-5)سے نہ صرف شکست د ی بلکہ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیاجہاں فاتح دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کا مقابلہ ہسپانوی حریف کھلاڑی جسیکا بوزاس مانیرو سے ہوگا، 24 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار،ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے بھی با آسانی بلا مقابلہ تیسری رکاوٹ عبور کر لی، ان کو یوکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولیہیونا کوسٹیوک کے خلاف واک اوور مل گیا۔
تیسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی حریف ٹینس کھلاڑی اے او آئی ایٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-0 سے مات دی اور ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
