بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے مسافر طیارے کے حادثے پر برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ انہیں طیارے کے حادثے کا سن کرانتہائی صدمہ پہنچا جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے حادثے میں ہونیوالی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم اور چینی حکومت اور عوام کی طرف سے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔
