اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینغیرملکی مندوبین کا  دورہ شنگھائی، چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو...

غیرملکی مندوبین کا  دورہ شنگھائی، چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو خراج تحسین پیش کیا

غیر ملکی مندوبین کے ایک وفد نے جمعرات اور جمعہ کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی گلوبل سولائزیشنز ڈائیلاگ کی وزارتی کانفرنس میں شرکت سے قبل شنگھائی میں مختصر قیام کیا ہے۔

شنگھائی میں اپنے قیام کے دوران مندوبین نے چین کے ان متحرک اقدامات کا مشاہدہ کیا جو ثقافتی تبادلے، جدید صنعت سازی اور عالمی تعاون جیسے شعبوں میں سامنے آ رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): گلوریا تھامس، وزیر برائے سماجی و کمیونٹی ترقی، رہائش وصنفی امور

"ہمیں یہاں خیالات اور مکالمے کا ایک بھرپور امتزاج دیکھنے کو ملا۔ میرا ماننا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی ثقافت اور طریقۂ کار سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔جب ہمیں دوسروں کے پس منظر کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے تو ہم نہ صرف اُن کی زیادہ قدر کرتے ہیں بلکہ انہیں زیادہ آسانی سے قبول بھی کرتے ہیں۔”

انہوں نے ہوانگ پو  دریا میں رات کے وقت کروز کا لطف اٹھایا، کن چھو اوپیرا اور جاز کی پرفارمنسز کے ذریعے شہر کی ثقافتی ہم آہنگی کو محسوس کیا اور ساتھ ہی ٹیسلا کی میگا فیکٹری اور یانگ شان بندرگاہ کا بھی دورہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مشال بارتیک، رکن، نیشنل کونسل، سلوواکیہ

"میرے خیال میں چین بخوبی جانتا ہے کہ وہ کس سمت میں ترقی کر رہا ہے۔دنیا بھر کے ممالک کے لئے یہ بات اہم ہے کہ وہ چین کی پیروی کریں کیونکہ آپ ہمیں اپنے ساتھ ترقی کرنے کا  واقعی ایک زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): گریگری برائن رویئر، انٹرنیشنل سیکرٹری، ڈومینیکا لیبر پارٹی

"مجھے خوشی ہے کہ چین قیادت کر رہا ہے اور وہ بندرگاہوں پر خودکاری سے متعلق ٹیکنالوجی دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے تیار ہے۔”

شنگھائی، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بیجنگ وزارتی کانفرنس میں مدعو مندوبین نے شنگھائی کا مختصر دورہ کیا

شرکا نے مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی اور جدید صنعت سازی کا مشاہدہ کیا

غیر ملکی مہمان کن چھو اوپیرا اور جاز پرفارمنس سے خاصے متاثر ہوئے

انہوں نے ہوانگ پو دریا میں رات کے وقت کروز کا بھرپور لطف اٹھایا

مہمان ٹیسلا میگا فیکٹری گئے اور یانگ شان بندرگاہ کےخودکار نظام کو بھی دیکھا

چین، ترقی کی راہ پر دنیا کے لئے ایک مثال بن رہا ہے

چین نے ٹیکنالوجی کو شیئر کر کے عالمی تعاون کو فروغ دیا ہے

مندوبین نے چین کی قیادت اور اس کے کھلے پن کی پالیسی کو سراہا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!