چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کونسل نے 19 شکایات نمٹادیں، 5 مؤخر کردیں، سپریم جوڈیشل کونسل سیکریٹریٹ سروس رولز کی بھی منظوری دیدی گئی۔
سپریم کورت جوڈیشل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت ہوا، جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ججز کی کارکردگی اور شکایات کا جائزہ لیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد پر بھی غور کیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 24 میں سے 19 شکایات متفقہ طور پر نمٹا دیں، سپریم جوڈیشل کونسل نے 5 شکایات کو مؤخر کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکریٹریٹ سروس رولز کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل نے ججز کے خلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
ذرائع کے مطابق جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں کونسل نے ان کے نام پبلک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
