یہ شِنہوا نیوز ہے۔
یمن کے حوثی گروپ نے منگل کی رات اسرائیل کے بین گوریان ایئرپورٹ پر 2 میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی پر نشر کئے گئے بیان میں حوثی عسکری ترجمان نے کہا کہ دونوں میں سے ایک میزائل نے براہ راست بین گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا اور اسرائیل کے انٹرسیپٹر سسٹم اسے روکنے میں ناکام رہے۔
ادھر اسرائیلی دفاعی افواج ( آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو وسطی اسرائیل کے اوپر اس کے فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ طور پر کامیابی سے روک لیا ہے۔
آئی ڈی ایف کے بیان میں دوسرے میزائل حملے کے حوالے سے حوثیوں کے دعویٰ کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی گئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link