چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں نئے سال کی تقریب کے دوران وکٹوریہ ہاربر پر آتشبازی کاخوبصورت منظر-(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا)39ویں بین الاقوامی سفری نمائش ہانگ کانگ میں شروع ہو گئی ہے جس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 500 نمائش کنندگان اپنے تازہ ترین ٹورروٹس اور خدمات کی نمائش کر رہے ہیں۔
اس4 روزہ نمائش میں 110 سے زائد تقریبات شامل ہیں جن میں پروموشنل پروگرامز، سمپوزیم اور لیکچرز شامل ہیں۔ نوجوان شائقین اورنوجوان والدین کو راغب کرنے کے لیے اس نے جنریشن زیڈاور خاندانی سفر کے لیے نئے حصے مختص کیے ہیں۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی ثقافت، کھیل اور سیاحت کی سیکرٹری روسانہ لا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہانگ کانگ ایک عالمی معیار کی سیاحتی منزل کے طور پر اپنی کشش کو بہتر بنا رہا ہے۔اس لئے پہلے پانچ ماہ میں سیاحوں کی آمد میں گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 2 کروڑتک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ پیش گوئی 4 کروڑ90لاکھ دوروں کی ہے جو گزشتہ سال سے 10 فیصد زائد ہے۔
سیاحت سے وابستہ افراد کے لیے مخصوص داخلے کا وقت ختم ہونے کے بعد عوام تیسرے دن سے اس تقریب میں شریک ہو سکیں گے ۔ اس سال نمائش میں مجموعی حاضری کا تخمینہ تقریباً 70 ہزار افراد ہے۔
