اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ سے 2 یرغمال اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، حکام

غزہ سے 2 یرغمال اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں، حکام

اسرائیل کے علاقے پیتاح تیکوا کے ایک طبی مرکز پہنچنے پر رہا ہونے والا اسرائیلی یرغمالی تال شوہام لوگوں کی طرف ہاتھ ہلاکرخوشی کااظہار کررہا ہے-(شِنہوا)

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے یائر یعقوب اور ایک دوسرے شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، کی لاشیں غزہ سے برآمد کرکے اسرائیل واپس پہنچا دی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دونوں لاشیں جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شن بِٹ داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں برآمد کی گئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک اپنے تمام یرغمالیوں کوزندہ یا مردہ  واپس نہیں لے آتا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 59 سالہ یائر یعقوب 7 اکتوبر 2023 کی صبح فلسطینی اسلامی جہاد کے ارکان کے ہاتھوں مارا گیا تھا، جب حماس کی قیادت میں جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل میں کیبوتز نیر اوز پر حملہ کیا۔

اس کی لاش کو غزہ لے جایا گیا تھا۔ اس کے دو بیٹوں اور بیوی کو نومبر 2023 میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کے پہلے تبادلے میں رہا کیا گیا تھا۔

فوج نے کہا کہ ایک اور یرغمالی کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے اور اس کے خاندان کو مطلع کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!