اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے انڈونیشیا کو بھی 240 گھنٹے کے بغیرویزا مختصر قیام پروگرام...

چین نے انڈونیشیا کو بھی 240 گھنٹے کے بغیرویزا مختصر قیام پروگرام میں شامل کرلیا

چین نے انڈونیشیاکوبغیر ویزاکے مختصر قیام پروگرام میں شامل کرلیا ہے جس سے اس پالیسی سے مستفید ہونے والے ممالک کی تعداد55 ہوگئی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ چین نے انڈونیشیا کو اپنے 240 گھنٹے کے بغیرویزا مختصر قیام کے پروگرام میں شامل کرلیا ہے، جس سے اس پالیسی کے لئے اہل ممالک کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

نیشنل امیگریشن اتھارٹی کےمطابق  جمعرات سے نافذالعمل پالیسی کے تحت اہل انڈونیشیائی مسافر 24 صوبائی سطح کے علاقوں کے 60 بندرگاہوں میں سے کسی کے ذریعے بھی داخل ہو سکتے ہیں اور بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 240 گھنٹے یعنی 10 دن قیام کر سکتے ہیں۔

یہ پالیسی چین کی بین الاقوامی سفر اور تبادلے کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!