اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین-افریقہ نمائش کا آغاز، اقتصادی تعلقات اور نئے معاہدوں پر توجہ

چین-افریقہ نمائش کا آغاز، اقتصادی تعلقات اور نئے معاہدوں پر توجہ

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگشا میں منعقدہ چوتھی چین-افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش  کی افتتاحی تقریب میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی  شرکت  کرتے ہوئےخطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگشا (شِنہوا) چوتھی چین-افریقہ اقتصادی و تجارتی نمائش چین کے وسطی شہر چھانگشا میں شروع ہوگئی ہے جو دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کو نمایاں کرتی ہے جو کہ ترقی پذیر اقوام کی سب سے بڑی تعداد والا براعظم ہے۔

منتظمین کے مطابق چین اور افریقہ، جدیدیت کی جانب ایک ساتھ کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس 4 روزہ نمائش میں تقریباً 4 ہزار700 چینی اور افریقی کمپنیاں اور 30 ہزار سے زائد شرکاء حصہ لیں گے۔ ابتدائی طور پر 11 ارب امریکی ڈالر سے زائد تعاون کے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کےروز افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ نمائش چین-افریقہ تعاون کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گی اور مزید نتائج دے گی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارے کے رکن وانگ نے کہا کہ بین الاقوامی منظر نامہ چاہے کتنا بھی بدل جائے چین ہمیشہ افریقہ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا، براعظم کی جدیدیت کے لیے مضبوط حمایت فراہم کرے گا اور افریقہ کی ترقی کے سفر میں ایک سچے دوست اور مخلص بھائی کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

یوگنڈا کی وزیر اعظم روبینہ نابانجا، لائبیریا کے نائب صدر جرمیاہ کپان کونگ اور کینیا کے پرائم کابینہ سیکرٹری اور خارجہ و سمندرپار امور کے کابینہ سیکرٹری مسالیا موداوادی نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!