تخلیقی ڈیزائن بنانے کے عالمی ماہرین کے ایک وفد نے ہفتے کے روز چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کا دورہ شروع کیا ہے۔ اس دورے کو ’ گلوبل کری ایٹو ڈیزائن ماسٹرز چھونگ چھنگ ٹور‘ کا نام دیا گیا ہے۔ دورے کا مقصد شہر کی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر اس کے اثر و رسوخ کو بڑھانا ہے۔
7 معروف اطالوی فنکار اور ڈیزائنرز کو اس پروگرام میں چھونگ چھنگ کا مشاہدہ کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس طرح انہیں موقع مل رہا ہے کہ وہ اس شہر کےغیر مادی ثقافتی ورثے کے حامل افراد کے ساتھ مل کر کام کریں اور مقامی ثقافتی عناصر کو جدید ڈیزائن میں شامل کرتے ہوئے عالمی سطح کی مؤثر تخلیق پیش کریں۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): جیوسی ویکسینیو، آرٹ ڈائریکٹر، کیتونی اسوسیاتی
’’میں اس بات کی منتظر ہوں کہ یورپی ثقافت سےہٹ کر کچھ مختلف چیزیں دیکھوں تاکہ مل کر کام کرنے کے لئے مزید تخلیقی تحریک حاصل کر سکوں۔‘‘
یہ پروگرام 15 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران ڈیزائنرز چھونگ چھنگ کے ثقافتی مقامات کا دورہ کر کے اس پہاڑی شہر کی منفرد دلکشی کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ مقامی ورثہ کے دستکاروں کے ساتھ انفرادی سطح پر بھی مل کر کام کریں گے۔ اس طرح انہیں روایتی تکنیک کو جدید ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ وفد ’زو‘ اور ’رونگ چھانگ‘ کے ان اضلاع کا بھی دورہ کریں گے جو چھونگ چھنگ کے نواح میں واقع ہیں۔ یہاں انہیں مقامی ثقافت کا مشاہدہ کر نے اور مشترکہ تخلیقی منصوبوں پر کام کر نے کا بھی موقع ملے گا۔ اس علاقائی تبادلے کے باعث ڈیزائنرز چھونگ چھنگ کے ثقافتی تنوع کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔ اس طرح مقامی عناصر کا دنیا بھر میں تعارف ہو گا۔ یوں تخلیقی صنعت کے شعبے میں اس شہر کی عالمی ساکھ مزید بہتر ہو گی۔
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link