چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ارمچی کے ارمچی تیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے کا منظر۔(شِنہوا)
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے ارمچی اور سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے درمیان ایک نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔
49 ٹن سرحد پار ای کامرس سامان سے لدا ایک مال بردار طیارہ اتوار کو ارمچی سے روانہ ہوا، اس سے نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز ہو گیا ، یہ سروس مال بردار ایئر لائن مائی فریٹر ایل ایل سی چلارہی ہے جوفی الحال ہفتے میں ایک بار چلےگی۔
سنکیانگ وان شینگ ٹونگ سپلائی چین مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر فنگ لیانگ نے کہا ہے کہ نئے روٹ کا آغاز سرحد پار ای کامرس کے اداروں کو مضبوط مدد فراہم کرے گا۔
ارمچی میں قائم لاجسٹکس کمپنی کے مطابق کھیپ میں بنیادی طور پر کپڑے اور ایل ای ڈی لائٹس جیسی اشیاء شامل تھیں۔
نئے روٹ کے آغاز کے ساتھ ارمچی تیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی فضائی مال بردار روٹس کی تعداد 18 ہوگئی ہے جو برطانیہ، ہنگری، پولینڈ، رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت 14 ممالک کے 18 شہروں کو جوڑتے ہیں۔
