اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلانڈونیشیا، گولہ بارود تلف کرنے کے دوران دھماکے سے 13 افراد ہلاک

انڈونیشیا، گولہ بارود تلف کرنے کے دوران دھماکے سے 13 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جکارتہ میں انڈونیشیا کی فوج قومی یادگارپر ہونے والی صدارتی حلف برداری تقریب کی تیاری کررہی ہے۔(شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں انڈونیشیا کی فوج کی جانب سے زائد المیعاد گولہ بارود تلف کرنے کے دوران کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

انڈونیشیاکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل واہیو یودھایانا نے بتایا کہ یہ واقعہ جکارتہ کے وقت کے مطابق پیر کی صبح 9 بجکر 30 منٹ پر گاروت ریجنسی کے ساگارا گاؤں میں پیش آیا، مرنےوالوں میں 4 فوجی اور 9شہری شامل ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں  بتایا کہ انڈونیشیاکی فوج کے 4 اہلکار اور  9 مقامی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی 2 گڑھوں میں دھماکے کامیابی سے کئے گئے تاہم جب ٹیم تیسرے گڑھے میں ڈیٹونیٹر تیار کر رہی تھی تو ایک غیر متوقع دھماکہ ہوا جس میں 4 فوجی اور 9 شہری ہلاک ہو گئے۔

یودھایانا نے کہا کہ فوجی ٹیم نے پہلے تمام آلات کا معائنہ کرکے تصدیق کی تھی کہ وہ محفوظ حالت میں ہیں۔یہ مقام معمول کے مطابق زائد المیعاد گولہ بارود کو تلف کرنے میں  استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام متاثرین کو پامینگ پیوک جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جان لیوا واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنےکے لئے تحقیقات کی جائیں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!