اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ عالمی پولیس سازوسامان کی نمائش کے انعقاد کے لئے تیار

بیجنگ عالمی پولیس سازوسامان کی نمائش کے انعقاد کے لئے تیار

چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں شہری پولیس ساز و سامان کا تعارف پڑھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) پولیس کے ساز و سامان کی ایک عالمی  نمائش بدھ سے ہفتہ تک بیجنگ میں منعقد ہوگی جس میں اگلی- نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اور نئے مواد جیسے شعبوں میں کٹنگ-ایج ٹیکنالوجیز اور جدید آلات پیش کئے  جائیں گے۔

وزارت عوامی تحفظ (ایم پی ایس)نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  پولیس ساز و سامان کی12ویں چینی عالمی نمائش میں پہلی بار انسان کے بغیر ذہین آلات کے لئے ایک مختص زون شامل ہوگا، اس میں فضائی، زمینی، آبی اور زیر آب ماحول میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے  آلات کی نمائش کی جائے گی۔

اس میں پولیس کے استعمال کے لئے  ملکی طور پر تیار کردہ اور کنٹرول کئے جانے والے  ہارمونی او ایس پلیٹ فارم پر بنائے گئے آلات کے لئے  ایک نیا سیکشن بھی شامل ہوگا۔

وزارت کے ایک اہلکار یان فے نے کہا کہ تیز رفتار تکنیکی اختراع اور سماجی نظم و نسق میں بڑھتی ہوئی متنوع طلب  کے تناظر میں جدید پولیس ٹیکنالوجیز اور آلات نے پولیس کی صلاحیتوں اور عوامی تحفظ کے کام کی جدیدیت کو فروغ دیا ہے۔

یان نے کہا کہ عوامی سلامتی کے حکام اس نمائش کو ایک پل کے طور پر بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے تاکہ پولیس فورسز اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دیا جا سکے، تبادلہ خیال کو گہرا کیا جا سکے، اور اس نمائش کو ایک مئوثر ذریعہ بنایا جا سکے جس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے، جدید ترین سازوسامان متعارف کرایا جائے، اور نئی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایم پی ایس کی میزبانی میں ہونے والی رواں سال کی نمائش میں ملکی کاروباری اداروں اور امریکہ اور کینیڈا سمیت 11 ممالک کے 30 غیر ملکی کاروباری اداروں کی شرکت متوقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!