اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور مشکل لیکن مفید رہا،...

امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور مشکل لیکن مفید رہا، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی تہران میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

تہران(شِنہوا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کو "مشکل لیکن مفید” قرار دیا ہے۔

ایرانی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور ختم ہو چکاہے ۔ ایک دوسرے کے موقف کو بہتر طور پر سمجھنے اور اختلافات کو حل کرنے کے لئے معقول اور حقیقت پسندانہ طریقے تلاش کرنے کے لئے مذاکرات کا یہ دور مشکل لیکن مفید تھا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا اعلان عمان کی جانب سے کیا جائے گا۔

ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوتھا دور ‘مثبت’ رہا اور امریکی فریق آج کے نتائج سے مطمئن اور مستقبل قریب میں ہونے والی اپنی اگلی ملاقات کا منتظر ہے۔

اس سے قبل بقائی نے ایک اور پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لئے اپنے ناقابل تنسیخ قانونی حقوق کے حصول کے لئے پرعزم ہے جبکہ اپنے جوہری پروگرام کی پہلے سے ظاہر شدہ پرامن نوعیت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے سفارتی روابط جاری رکھنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے لوگوں پر طویل عرصے سے عائد غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے خاتمے کے لئے کام کرنے کے لئے یکساں پرعزم ہیں۔

ایران اور امریکہ کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا اور تیسرا دور 12 اور 26 اپریل کو مسقط میں جبکہ دوسرا دور 19 اپریل کو روم میں ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!