اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ کے ساتھ ملاقات انتہائی تفصیلی، واضح اور تعمیری رہی،چینی نائب وزیراعظم

امریکہ کے ساتھ ملاقات انتہائی تفصیلی، واضح اور تعمیری رہی،چینی نائب وزیراعظم

سوئٹزرلینڈکے شہرجنیوامیں اقتصادی وتجارتی امور پر چین۔ امریکہ مذاکرات کے بعد چین کی جانب سے پریس بریفنگ دی جارہی ہے۔(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے کہا ہے کہ اقتصادی اور تجارتی امور پر چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح  کی ملاقات تفصیلی، واضح اور تعمیری رہی۔

انہوں نے یہ بات امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ حہ لی فینگ چین۔ امریکہ اقتصادی و تجارتی امور کے لئے چین کے سربراہ ہیں۔

سینئر چینی عہدیدار نے کہا کہ دونوں فریق کئی بڑے اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ نے اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا طریقہ کار قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ جلد از جلد متعلقہ تفصیلات کو حتمی شکل دیں گے اور بات چیت کے دوران طے پانے والا مشترکہ بیان جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بین الاقوامی برادری اس اجلاس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے۔ یہ مساوی بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے اور اس نے اختلافات کو مزید دور کرنے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہوئے سازگارحالات پیدا کئے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں بلکہ عالمی معیشت کے استحکام اور ترقی پر بھی اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین 17 جنوری کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ مسائل کے حل کے لئے عملی رویہ اختیار کریں، واضح مکالمہ اور مساوی مشاورت کریں، اختلافات کو حل کریں، تعاون کے امکانات تلاش کریں، تعاون کی فہرست میں توسیع کریں اور تعاون کی فضا کو وسیع کریں تاکہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں نئی ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے اور عالمی معیشت میں مزید اعتماد اور استحکام پیدا کیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!