چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ہفتہ شین زین ڈیزائن 2021 کے مرکزی نمائشی مقام پر افتتاحی تقریب کے انعقاد کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے تیز تر تخلیقی ملکیتی حقوق (آئی پی آر) پروٹیکشن سروس سنٹرز کا نیٹ ورک توسیع کے لئے تیار ہے کیونکہ اس ہفتے شین زین کے جدیدیت کے مرکز میں ایک نئے قومی سطح کے مرکز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیا مرکز شہر کے ضلع فوتیان میں قائم کیا جائے گا جو ایک مرکزی کاروباری علاقہ ہے جو فیشن کے 2 ہزار سے زیادہ صنعتی اداروں کا مسکن ہے اور اس میں 120 ارب یوآن (تقریباً 16.6 ارب امریکی ڈالر) کی مالیت کی صنعتوں کا مجموعہ ہے۔
چین کی قومی تخلیقی ملکیتی حقوق انتظامیہ (سی این آئی پی اے) کے مطابق مرکز مقامی کاروباری اداروں کو ان کے ڈیزائن کے تخلیقی حقوق کی درخواستوں کے لئے تیز رفتار آئی پی خدمات پیش کرے گا- ان کی اختراعات کے بروقت تحفظ کو یقینی بنائے گا اور حریفوں کی طرف سے نقل یا خلاف ورزی کو روکے گا۔
سی این آئی پی اے نے شِنہوا کو بتایا کہ اس مرکز کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کے ذریعے درخواست جمع کرانے سے لے کر تخلیقی حقوق کی اجازت تک سارے عمل کی مدت کو تین ماہ کیا جاسکتا ہے۔ عام طور پر درخواست سے منظوری تک کے عمل کو مکمل کرنے میں تقریباً چھ ماہ لگتے ہیں۔
ڈیزائن چین میں پیٹنٹ کی ایک بڑی قسم ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2023 میں چین میں 6لاکھ 38ہزار ڈیزائن پیٹنٹ کی منظوری دی گئی تھی۔ ملک 2024 میں بین الاقوامی ڈیزائن پیٹنٹ کی درخواستوں کے لحاظ سے بھی دنیا میں پہلے نمبر پر تھا۔
