اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شی زانگ میں 5.5 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان...

چین کے شی زانگ میں 5.5 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی ڈینگ ری کے ایک گاؤں میں سماجی بہبود خدمات مرکز کا ایک ملازم زلزلے سے متاثرہ افراد کی دوبارہ آباد کاری کے مقام پر بچوں کو نفسیاتی مشاورت فراہم کررہا ہے۔(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختارعلاقے  کے شہر شی گازے کی لہازے کاؤنٹی میں پیر کو صبح پانچ بجکر گیارہ منٹ پر 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقامی حکام کےمطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کا مرکز 28.91 ڈگری شمالی طول بلد اور 87.54 ڈگری مشرقی طول بلد پر تھا۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

کاؤنٹی کے مقامی حکام نے شِنہوا کو بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے رہائشی جاگ اٹھے۔

زلزلے کے بعد کاؤنٹی نے فوری طور پر امدادی اقدامات شروع کئے اور ٹاؤن شپس میں اثرات کا جائزہ لیا۔ کاؤنٹی سے ریسکیو ٹیمیں زلزلے کے مرکز کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!