جمعہ, اگست 1, 2025
انٹرنیشنلآکلینڈ میں ’چائے برائے ہم آہنگی‘ ثقافتی سیلون میں چینی ثقافت کی...

آکلینڈ میں ’چائے برائے ہم آہنگی‘ ثقافتی سیلون میں چینی ثقافت کی پذیرائی

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں لوگ ’’چائے برائے ہم آہنگی‘‘ ثقافتی سیلون میں روایتی چینی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے ہیں-(شِنہوا)

آکلینڈ(شِنہوا) نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کے قابل دید ہاوک ہسٹوریکل ویلیج میں ثقافتی نشست، چائے کے کلچرل سیلون کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مہمانوں اور مقامی باشندوں کو روایتی چینی ثقافت کی بھرپور خوبصورتی سے روشناس کرانا اور چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان مکالمے اور دوستی کو فروغ دینا تھا۔

یہ تقریب آکلینڈ میں قائم چائنہ کلچرل سنٹر نے منعقد کی جس کا مقصد چائے کو باہمی ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پل کے طور پر استعمال کرنا تھا۔ "چائے برائے ہم آہنگی” کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں بیجنگ اوپیرا کی جھلکیاں، چائے کی قدر شناسی، چینی رقص و موسیقی اور ہانفو (روایتی چینی لباس) پہننے کے تجربات شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کے ثقافتی، تعلیمی اور سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے تقریب کے باضابطہ افتتاح میں شرکت کی۔ بعد ازاں وہ دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دلفریب میدانوں میں گھومے، فنکارانہ مظاہرے دیکھے اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس دن کی جھلکیوں میں نمایاں بات چین سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروں کے پیش کردہ پیکنگ اوپیرا کے چند منتخب مظاہرے تھے جنہیں چین اور نیوزی لینڈ کے حاضرین نے داد دی۔ دلکش آوازوں، نفیس ملبوسات اور مہارت سے بھرپور حرکات نے حاظرین کو محظوظ کیا۔

اس دوران چینی چائے کی تقریب کے گوشے میں مہمانوں کو پرسکون ماحول فراہم کرتے ہوئے انہیں مختلف اقسام کی چائے، ان کی روایتی تیاری کے طریقے اور چینی چائے ثقافت سے جُڑے گہرے فکری معانی متعارف کرائے گئے۔

ایک مقامی مہمان نے کہا "یہ صرف ذائقے کی بات نہیں، بلکہ یہ مکمل طرزِ زندگی ہے۔”

شرکاء نے جوش و خروش سے ہانفو زیب تن کیا اور باغ میں چہل قدمی کرتے ہوئے تصاویر بنائیں اور اپنی یادیں آن لائن شیئر کیں۔ خاندانوں نے بھی روایتی چینی موسیقی سے لطف اٹھایا اور چائے کی تعریف کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!