اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی پر پاکستان کا منہ توڑ جواب

بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی پر پاکستان کا منہ توڑ جواب

پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری اشتعال انگیزیوں کے جواب میں بھرپور فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "بنیانِ مرصوص” یعنی "سیسہ پلائی دیوار” کا آغاز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں  بھارت کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے اودھم پور میں قائم ایک فضائی اڈہ تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ بھارت کی پنجاب ریاست کے ضلع پٹھان کوٹ میں واقع ایک اور ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس دوران دیگر مقامات پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ابتدائی حملے میں بھارت کے شہر بیاس میں واقع براہموش میزائل  کے سٹور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب بھارتی فضائیہ کی جانب سے علی الصبح پاکستان میں تین ایئربیسز پر فضا سے زمین پر مارنے والے میزائل داغے گئے۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود پر حملے اور اس کے بعد لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 31 افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوئے ہیں۔

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!