اتوار, اگست 31, 2025
تازہ ترینچینی صدر 14 سے 18 اپریل تک ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا...

چینی صدر 14 سے 18 اپریل تک ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کریں گے

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی سیکر ٹر یٹ کے مستقل رکن لونگ کوانگ سے مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر لونگ کوانگ کی دعوت پر 14 سے 15 اپریل تک ویتنام کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر شی ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم اور کمبوڈیا کے بادشاہ نور دوم سیہا مونی کی دعوت پر 15 سے 18 اپریل تک ملائیشیا اور کمبوڈیا کے بھی سرکاری دورے  کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!