چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں لائٹ شو کا منظر-(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو اور سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے درمیان نئی براہ راست پرواز کا 27 اپریل سے آغاز کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق سیچھوان ایئرلائنز پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کے دن ہفتے میں 4 دوطرفہ پروازیں چلائے گی۔ یہ سیچھوان ایئرلائنز کی سپین کے لئے پہلی براہ راست سروس ہوگی جس سے چین کے مغربی حصے اور سپین کے درمیان فضائی رابطے بہتر ہوں گے۔
پروازیں چھنگ دو تیان فو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح ایک بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوں گی اور میڈرڈ میں مقامی وقت پر صبح 8 بج کر 50 منٹ پرپہنچیں گی۔ واپسی کی پروازیں میڈرڈ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 5 منٹ پر روانہ ہوں گی اور اگلے دن بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 5 بجے چھنگ دو پہنچیں گی۔
سیچھوان صوبے کی ایئر پورٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ یہ روٹ کورونا کی وبا کے بعد چھنگ دو اور سپین کے درمیان براہ راست پروازوں کی کمی کو پورا کرے گا جہاں مسافروں کو بیجنگ، شنگھائی یا یورپی مراکز سے گزر کر سفر کرنا پڑتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link