اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے...

چینی وزیر خارجہ کی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ بڑھتے ہوئے یکطرفہ اقدامات، طاقت کی سیاست اور غنڈہ گردی کے سامنے بین الاقوامی برادری کو ایک آواز بلند کرنی چاہئے۔

چینی وزیرخارجہ نے متنبہ کیا کہ بصورت دیگر دنیا دوبارہ جنگل کے قانون میں پھنس جائے گی اور زیادہ تر چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا اصل مقصد ایک منصفانہ بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنا اور تمام ممالک کی مساوی خود مختاری کا تحفظ کرنا ہے لہٰذا اسے اپنا موقف واضح کرنے اور اپنا مناسب کردار ادا کرنا چاہئے۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نظام کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے آئی اے ای اے بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کا تحفظ، جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے اور جوہری پھیلاؤ کو روکنے کا اہم مشن رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ آئی اے ای اے ایرانی جوہری معاملے، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے جوہری آبدوز تعاون اور فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج جیسے معاملات سے مناسب طریقے سے نمٹنے میں معروضیت، غیر جانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھے گی۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ چین ایک غیر مستحکم دنیا میں استحکام کی قوت ہے کیونکہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کی حیثیت اور کردار کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ آئی اے ای اے چین کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں چین کی کامیابیوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے چین کے ساتھ ہمہ جہت تعاون کو مضبوط بنانے اور ایرانی جوہری مسئلے اور دیگر متعلقہ اہم معاملات سے مناسب طریقے سے نمٹنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!