اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین-لاؤس ریلوے کے ذریعے 2 سال میں 4لاکھ 80 ہزار افراد کا...

چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے 2 سال میں 4لاکھ 80 ہزار افراد کا سرحد پار سفر

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں چین-لاؤس ریلوے کے یوشی سٹیشن پر مسافر ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے-(شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا)چین-لاؤس ریلوے نے 2 سال قبل بین الاقوامی مسافر ٹرین سروس کے آغاز کے بعد سے 112 ممالک اور خطوں سے 4 لاکھ 87 ہزار سرحد پار مسافروں  کو نقل و حمل کی خدمات فراہم کیں۔

چائنہ ریلوے کونمنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں کونمنگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے ملانے والے ایک ہزار 35 کلومیٹر ریلوے نے علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور عوامی سطح پر روابط کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سرحد پار مسافر سروس کا آغاز باضابطہ طور پر 13 اپریل 2023 کو ہوا جس سے اس ریلوے کی اہمیت مزید واضح ہوئی جو کہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلوے حکام نے کئی اقدامات کئے ہیں جن میں 2 مشہور سیاحتی مقامات، یون نان کے شہر شی شوانگ بانا اور لاؤس کے شہر لوانگ پرابانگ کے درمیان بین الاقوامی مسافر ٹرینوں کی ہفتہ وار تعداد کو 4 سے بڑھا کر 6 دن کرنا شامل ہے۔

ہر ٹرین میں سرحد پار مسافروں کی نشستوں کی تعداد 250 سے بڑھا کر 390 کردی گئی ہے جبکہ روزانہ آنے اور جانے والے مسافروں کی تعداد 300 سے بڑھ کر ایک ہزار 300  کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چین-لاؤس ریلوے کا آغاز دسمبر 2021 میں ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!