اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے2024 کے دوران تقریباً44 لاکھ 50 ہزارہیکٹرز رقبے پر جنگلات لگائے

چین نے2024 کے دوران تقریباً44 لاکھ 50 ہزارہیکٹرز رقبے پر جنگلات لگائے

چین کے  اندرون منگولیا خود مختار علاقے کے شہر ہوہوٹ میں واقع  دا چھنگ شان جنگلات قدرتی افزائش گاہ کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنی ماحول دوست کوششیں تیز کرتے ہوئے 2024 کے دوران 44 لاکھ 46 ہزار ہیکٹرز رقبے پر جنگلات لگائے تھے۔

قومی سبزہ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ رقبہ 2023 کے دوران 39لاکھ 98 ہزار ہیکٹرز رقبے پر لگائے گئے جنگلات سے زیادہ ہے۔

چین نے بدھ کے روز اپنا 47واں قومی یوم شجرکاری منایا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک نے 2024کے دوران   32لاکھ 24 ہزارہیکٹرز خراب سبزہ زار کو بحال کیا اور 27 لاکھ 83 ہزارہیکٹرز  ریتلی اور پتھریلی زمین کو بہتر بنایا۔

رپورٹ کے مطابق  گزشتہ برس چین کی جنگلات اور سبزہ زار کی صنعتی پیداوار کا حجم 101.7 کھرب یوآن (تقریباً 14.2 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 9.6 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے دوران 2.76 ارب ماحولیاتی سیاحتی  دورے ہوئےجو گزشتہ برس سے 9.1 فیصد زائد تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!