چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطے کی کاؤنٹی یولی کی ایک ٹیکسٹائل کمپنی میں مزدور تازہ کپاس کی چھانٹی کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)ایک چینی ٹیکسٹائل گروپ نے بڑے امریکی ریٹیلرز پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارتی مسائل کو شفاف اور منطقی طریقے سے حل کرے۔
چائنہ ایوان تجارت برائے ٹیکسٹائل درآمدات و برآمدت کو اپنے ارکان کی جانب سے شکایات ملی ہیں کہ کچھ امریکی ریٹیلرز، چینی سپلائرز پر قیمتوں میں کمی کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ایوان نے کہا کہ وہ ان دعوؤں کی تصدیق کی کوشش کررہاہے اور اگر یہ درست ثابت ہوئے وہ اپنے ارکان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے گا۔
ایوان نے عالمی تجارت میں پیدا شدہ مسائل کو امریکی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں یکطرفہ اضافے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام چینی اور امریکی کاروباری ادارے ان اقدامات سے متاثر ہیں۔
ایوان نے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے ادارے دوستانہ مشاورت اور باہمی فائدہ مند حل کے ذریعے مشترکہ خدشات کو دور کریں گے اور ترسیلی ذرائع کا استحکام متاثر کرنے کا سبب بننے منڈی کی یکطرفہ اجارہ داری سے گریز کرتے ہوئے موجودہ مشکلات سے نمٹنے کےلئے مل کر کام کریں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link