اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی تعمیراتی ادارے نے روانڈا میں سڑک بہتر بناکر لوگوں کی زندگی...

چینی تعمیراتی ادارے نے روانڈا میں سڑک بہتر بناکر لوگوں کی زندگی بدل دی

روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں بہتر بنائی گئی سڑک دیکھی جاسکتی ہے-(شِنہوا)

کیگالی(شِنہوا) روانڈا کے دارالحکومت کیگالی سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں موہانگا-نیانگے روڈ پر سفر کرتے ہوئے دور کے پہاڑوں اور قریبی چٹانوں کا خوبصورت نظارہ حیران کردیتا ہے۔

گزشتہ ایک برس میں رونما ہونے والی تبدیلی بھی حیران کن ہے جو چینی تعمیراتی کمپنی سٹی کول کارپوریشن کی بدولت ممکن ہوئی جسے روانڈا کے جنوبی صوبے کو مغربی اور شمالی صوبوں سے منسلک کرنے والی 29 کلومیٹر طویل سڑک کی مرمت اور توسیع کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

پہلے جو دھول، گڑھے والی بجری بکھری ہوئی تھی وہ پکی سڑک میں تبدیل ہوچکی ہے کیوںکہ مزدوروں نے اس بڑے شہری سہولت کے منصوبے حتمی شکل دے دی ہے۔

منصوبے کے جنرل منیجر جیانگ پھنگ فے کا کہنا ہے کہ سڑک کا تعمیراتی منصوبہ تیزی آگے بڑھ رہا ہے ۔ جس سے مقامی شہریوں کے لئے روزگار کے 400 سے زائد مواقع پیدا ہوئے اور علاقے کی بنیادی شہری سہولیات نمایاں طور پر بہتر ہوئی۔

41 سالہ جیانگ کے مطابق مجموعی کام کا  ایک چوتھائی حصہ مکمل ہو چکا ہے اور سڑک کی تعمیر اگلے سال ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے گزشتہ برس اپریل میں روانڈا میں کام شروع کیا تھا تاہم وہ دسمبر 2010 سے افریقہ میں ہیں پہلے لیبیا میں رہے اور پھر تقرییاً 13 برس کینیا میں گزارے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک مکمل ہونے کے بعد، نقل و حمل میں زبردست اضافہ ہو گا اور مقامی باشندوں کو یومیہ سفر میں زیادہ سہولت میسر آئے گی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس منصوبے کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ڈیزائن کو بہتر بناکر سڑک استعمال کرنے والی تمام گاڑیوں زیادہ محفوظ سفری ماحول مہیا کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!