سعودی عرب کے جدہ میں امریکہ اور یوکرین کے وفود ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین بحران میں شامل تمام فریق بات چیت اور مذاکرات میں شامل ہوں گے اور
متعلقہ خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئےایک پائیدار اور مستقل امن منصوبہ تلاش کریں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات بدھ کے روز ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ کے دوران سعودی عرب کے جدہ میں یوکرین کی جانب سے ایک امریکی وفد کے ساتھ بات چیت کے بعد 30 دن کی فوری عبوری جنگ بندی کے لیے امریکی تجویز قبول کرنے کے بارے میں رضامندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
ماؤ نے کہا کہ یوکرین بحران کے آغاز سے ہی چین نے بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی وکالت کی ہےاور امن اور بات چیت کو فروغ دینے کے لئےکوششیں کی ہیں۔
امریکہ اور یوکرین کے اعلیٰ حکام کے درمیان کئی گھنٹوں کی مشاورت کے بعد جاری کیے جانےوالے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کو باہمی اتفاق سے توسیع دی جا سکتی ہے، یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ روس کو یہ پیغام دے گا کہ روس کا اسی طرح مثبت جواب امن کے حصول کے لیے اہم ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link