اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شناخت: 56 سالہ خاتون ٹرک ڈرائیور  کی پیشہ ورانہ محنت مثال...

چینی شناخت: 56 سالہ خاتون ٹرک ڈرائیور  کی پیشہ ورانہ محنت مثال بن گئی۔

56 سالہ شئے لین، چین کے مشرقی صوبہ آنہوئی کی ایک مال بردار  نقل و حمل کی  کمپنی میں ٹرک ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دےرہی ہیں۔

سال 2003 سے وہ مشرق میں دریائے یانگسی کے ڈیلٹا علاقے اور شمال مغرب میں سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے درمیان مال کی ترسیل کرتی ہیں۔

شئے، سولر پینلز اور ٹائر جیسی اشیا سنکیانگ پہنچاتی ہیں۔واپسی پر وہ سنکیانگ سے ہیامی تربوز جیسی خاص سوغات اور روئی دریائے یانگسی کے ڈیلٹا علاقے میں لے کر آتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شئے لین، ٹرک ڈرائیور

’’ میں نے اس راستے سے ایک گہرا تعلق پیدا کیا ہے۔ میں ہائی وے نیٹ ورک کے پھیلاؤ سمیت اس میں آنے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کر چکی ہوں۔ ان تمام برسوں کے بعد بھی مجھے اس کام سے تھکاوٹ محسوس نہیں ہوئی۔ مجھے تو اپنے جذبے سے ہی ترغیب ملتی ہے۔

شئے کا ڈرائیور کے طور پر 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ اس عرصے میں اس نے سڑک پر 50 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کی مسافت طے کی ہے۔

راستے میں پیش آنے والی بے شمار مشکلات کے باوجود انہوں نےنہ تو  آج تک اپنے پاس موجود کسی چیز کو گُم کیا ہے نہ ہی کسی ایک شے کو نقصان پہنچایا ہے۔

شئے نے محنت اور لگن کے باعث ’’قومی 8 مارچ سرخ پرچم  رہنما ‘‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): شئے لین، ٹرک ڈرائیور

’’ یہ اعزاز میرے لئےناصرف عزت کی بات ہے بلکہ ترغیب کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ چاہے کام میں نئی راہیں کھولنا ہوں یا اپنے خاندانوں کو وقت دینا ہو، خواتین ہمیشہ سماجی ترقی میں ایک ناگزیر کردار ادا کرتی ہیں۔ اس شناخت نے میرے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یہ شناخت مجھے ہر جگہ ذمہ داری اور جذبے کا احساس دلاتی ہے ۔اس طرح نئے دور میں اپنی کارکردگی کے ذریعےمیں خواتین کے عزم کو نمایاں کرتی ہوں۔‘‘

ہیفے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!