برطانیہ ، لندن میں جاری لندن کتاب میلے میں کتابوں کی نمائش کی جارہی ہے-(شِنہوا)
لندن(شِنہوا)لندن میں جاری لندن کتاب میلہ (ایل بی ایف) میں چین کی اشاعتی کامیابیوں ، عالمی تعاون اور صنعت میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا گیا۔ لندن کتاب میلہ دنیا کے اہم اشاعتی پروگراموں میں سے ایک ہے۔
جمعرات تک جاری رہنے والے اس میلے میں دنیا بھر سے 30 ہزار سے زائد اشاعتی ماہرین اور ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔
ایل آئی ڈی پبلشنگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ناشر مارٹن لیو نے کہا کہ اس طرح کے کتاب میلے اور چین سمیت دنیا بھر کے ناشرین کے ساتھ کام کرنا علم کے تبادلے کے لئے ضروری ہے۔ ان کی لندن میں قائم کمپنی ایک چینی اشاعت”دی پاور آف ٹائم "کے انگریزی ایڈیشن شائع کرتی ہے۔
چینی بوتھ پر 50 سے زائد چینی ناشرین اور کتابوں کی خرید و فروخت کرنے والے اداروں نے 4 ہزار سے زائد اعلیٰ معیار کی اشاعتیں نمائش کے لئے پیش کی ہیں ۔ تین روزہ میلے میں تقریباً 40 سرگرمیاں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جن میں کتاب کی رونمائی، جملہ حقوق معاہدے اور ریڈر سیمینار شامل ہیں جو بین الاقوامی ادبی مکالموں کے فروغ سے متعلق چین کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔
"دیابلوز بوائز” کی مصنفہ یانگ ہاؤ نے اپنی کتاب کے انگریزی ایڈیشن کی رونمائی پر گرمجوشی کااظہار کیا۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ اس ترجمے اور اشاعت کے لئے انہوں نے طویل انتظار کیا ہے اور وہ بہت پرجوش ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زبان کی تبدیلی کے باوجود کتاب کا حسن برقرار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی قارئین ترجمہ شدہ ورژن کی تعریف کریں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link