روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کی فائل فوٹو ۔ (شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ آمدہ دنوں میں روس کے امریکہ کے ساتھ رابطے ممکن ہوسکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے تاس کے مطابق زخارووا کا کہنا تھا کہ ہم آمدہ دنوں میں امریکی نمائندوں کے ساتھ رابطے سے انکار نہیں کرتے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ آئندہ چند روز میں روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
منگل کو سعودی عرب میں ملاقات کے بعد یوکرین اور امریکی وفود کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق یوکرین نے فوری طور پر 30 روزہ عبوری جنگ بندی کی امریکی تجویز مان لی ہے۔
