افغانستان، طورخم سرحدی گزرگاہ پر چین کے عطیہ کردہ خیمے کے سامنے مہاجرین بیٹھے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے اور ملک کے لئے انسانی ہمدردی امداد اور معاشی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ آج افغانستان کی معیشت مسلسل بہتری اور متحرک بیرونی تعلقات کے سبب بڑی حد تک مستحکم ہے تاہم ملک کو انسانی ہمدردی، ترقی، دہشت گردی کے خطرات، خواتین کے حقوق اور مفادات کے شعبوں میں مسائل بھی درپیش ہیں۔
افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فو نے کہا کہ حکومت کے ساتھ باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے میں چین عالمی برادری کی تائید کرتا ہے۔
چینی مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ افغان حکومت کے متعلقہ اہلکاروں پر عائد سفری پابندیوں سے استثنیٰ کی رعایت کو بحال کرے اور 1988 کی پابندیوں میں وقت کےاعتبار سے ترمیم کرے۔
مندوب نے افغانستان کی بحالی میں معاونت کے لئے انسانی ہمدردی امداد اور معاشی تعاون میں اضافے کی اپیل بھی کی۔
