چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں چائنہ بحری معیشت نمائش کے دوران ایک خاتون بحری جہاز کا ماڈل دیکھ رہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) مرکزی حکومت کے ستمبر 2024 میں متعارف کردہ اضافی پالیسی اقدامات اور پہلے سے جاری پالیسیوں پر مؤثر انداز سے عمل درآمد نے مارکیٹ کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا جس سے چین میں معاشی ترقی کو فروغ ملا۔
ریاستی محصولات انتظامیہ کے جاری کردہ تازہ ترین ویلیو ایڈڈ ٹیکس اعدادوشمار دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں مثبت رجحانات اجاگر کرتے ہیں۔
سازوسامان کی پیداوار کے بھرپور معاونت کی بدولت پیداواری شعبے میں مستحکم ترقی ہوئی ۔ اکتوبر 2024 سے فروری 2025 تک پیداواری آمدنی میں گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا جس میں سازوسامان کی پیداوار کا حصہ 8.7 فیصد رہا۔
ابھرتی ہوئی صنعتیں پھل پھول رہی ہیں جن میں نئی پیداواری قوتوں کو تیزی سے فروغ ملا۔5 ماہ کے عرصے میں اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعت کی آمدنی میں گزشتہ برس کی نسبت 10.6 فیصد اضافہ ہوا جس میں اعلیٰ ٹیکنالوجی خدمات کا حصہ 11.7 فیصد اور اعلیٰ ٹیکنالوجی پیداوار کا حصہ 9 فیصد تھا۔
بین الصوبائی تجارت مستحکم رہی اور یکساں قومی منڈی کے قیام میں بتدریج پیشرفت ہوئی ہے۔ 5 ماہ کے دوران نقل وحمل اور سامان کی ترسیل سے حاصل آمدنی میں گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔
انتظامیہ کے ٹیکس سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 5 ماہ میں معاشی رجحانات اور تبدیلیاں چین کی معیشت میں مسلسل بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link