جمعرات, فروری 12, 2026
تازہ ترینچین کا یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات کی بعض درآمدات پر جوابی...

چین کا یورپی یونین کی ڈیری مصنوعات کی بعض درآمدات پر جوابی اقدامات کے نفاذ کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین (ای یو) سے درآمد کی جانے والی بعض ڈیری مصنوعات پر  جمعہ سے 5 سال کی مدت کے لئے جوابی اقدامات نافذ کرے گا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ حتمی فیصلے کے مطابق مختلف کمپنیوں کے لئے ڈیوٹی کی شرح 7.4 فیصد سے 11.7 فیصد کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔

چین کی مقامی صنعت کی درخواست پر وزارت نے 21 اگست 2024 کو اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ یہ تحقیقات چینی قوانین، ضوابط اور عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے متعلقہ قواعد کے مطابق انصاف، غیر جانبداری اور شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں تمام متعلقہ فریقین کی آراء لی گئیں اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا۔

ترجمان نے اس بات کی نشاندہی کی کہ تحقیقاتی رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ یورپی یونین سے درآمد شدہ مخصوص ڈیری مصنوعات کو وہاں کی حکومتوں کی جانب سے سبسڈی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے چین کی مقامی صنعت کو مادی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان سبسڈیز اور مقامی صنعت کو پہنچنے والے نقصان کے درمیان براہ راست تعلق قائم ہو چکا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!