جمعرات, فروری 12, 2026
پاکستانبرآمدی قرض کی سہولت مارک اپ میں کمی، شرح 4.50 فیصد کر...

برآمدی قرض کی سہولت مارک اپ میں کمی، شرح 4.50 فیصد کر دی گئی

بینکوں نے ایکسپورٹ ری فنانئنس فیسلٹی (برآمدی قرض کی سہولت) مارک اپ میں کمی کر کے شرح 4.50 فیصد کر دی ہے۔

ایکسپورٹرز کیلئے اس سہولت کا اطلاق تمام نئے قرضوں اور رول اوورز پر جون 27 تک موثر رہے گا۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مالی سال 2025میں نجی شعبے کے قرضوں میں 1.1 ٹریلین روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، زرعی شعبے میں قرضوں کی تقسیم ریکارڈ 2,580 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

چیئرمین پی بی اے ظفر مسعود کے مطابق زرعی قرض لینے والوں کی تعداد 27لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، پہلی ششماہی کے دوران نجی قرضوں میں 654ارب روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بینکوں سے کاروباری قرض لینے کی شرح میں 57فیصد اضافہ ہوا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!