جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرٹینمنٹاداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی شادی...

اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں کی شادی کی پیشکشیں

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی دو نئی پوسٹس کے ذریعے مداحوں کی بھرپور توجہ تو حاصل کرلی ہے مگر انہیں شادی کی پیشکشوں تک کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ اپنی تازہ انسٹاگرام ریل میں ایک خوبصورت آؤٹ ڈور مقام پر مسکراتے ہوئے جلوہ گر ہوئیں، ویڈیو میں اداکارہ کی دلکش مسکراہٹ نمایاں رہی، سن فلاور ایموجی پر مشتمل سادہ کیپشن کیساتھ شیئر کی گئی اس ریل پر مداحوں نے محبت بھرے تبصرے کئے۔

ایک صارف نے لکھا آپکی مسکراہٹ آپکو مزید پرکشش بناتی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ میری بیوی آپکو مجھ سے زیادہ پسند کرتی ہے۔

ریل کیساتھ علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام گرڈ پر ایک سٹائلش پورٹریٹ تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ باوقار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں، اس تصویر پر بھی مداحوں نے بھرپور ردعمل دیا، ایک صارف نے تو براہ راست شادی کی پیشکش بھی کردی، ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ میری بنیں گی جبکہ ایک اور تبصرہ تھا کہ آپ میری کیوٹی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!