سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی، وہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔




