جمعرات, فروری 12, 2026
پاکستانخیبرپختونخوا، تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کا طالبات کیساتھ رابطہ ممنوع...

خیبرپختونخوا، تمام سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کا طالبات کیساتھ رابطہ ممنوع قرار

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام سرکاری جامعات کو بھیجے گئے خط میں فیکلٹی اور طالبات کے میل جول پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹس میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے جو طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر فوری ازالہ کریں گی۔

اعلامئے کے مطابق تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ہراسگی کیخلاف آگاہی سیمینار لازمی قرار دیئے گئے ہیں، جامعات میں سال میں کم از کم سہ ماہی ورکشاپس منعقد کرنے، ہراسگی کیخلاف تحفظ ایکٹ 2010ء اور ایچ ای سی پالیسی سے متعلق آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامئے کے مطابق تمام جامعات کو محکمہ ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!