اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے یکطرفہ محبت کو وقت کا ضیاع قرار دیدیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و ماڈل نے ایک پروگرام میں شرکت کرکے بتایا کہ میں کس طرح کسی کو اس مقام تک پہنچنے کی اجازت نہیں دیتیں جہاں وہ میرے لئے محبت کا اعتراف کر سکیں، اس پر مکمل روک لگاتی ہوں اور اپنے جذبات کا اعتراف کرنے سے پہلے خود کو ان سے دور کر لیتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ آپ کو کسی کا دل نہیں توڑنا چاہئے، میں دوسرے لوگوں کے جذبات کا احترام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔
اریج کا کہنا تھا کہ اگر میں دیکھتی ہوں کوئی میرے لئے جذبات رکھتا ہے اور مجھے کوئی دلچسپی نہیں تو میں جلدی سے خود کو اس سے دور کر لیتی ہوں کیونکہ کسی کا دل توڑنا بالکل غلط ہے، میں نے کبھی کسی کے پاس جا کر اپنے جذبات کا اعتراف نہیں کیا ہے۔




