جمعرات, فروری 12, 2026
انٹرنیشنلکینیڈا، 10 افراد کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت کرلی...

کینیڈا، 10 افراد کو قتل کرنے والے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی

کینیڈا کے سکول اور گھر میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والی حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار 18سالہ ٹرانس جینڈر خاتون جیسی وان روٹسیلار نے کی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور لڑکی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھی، فائرنگ کے بعد ملزمہ نے خودکشی کرلی تھی، ملزمہ مقامی رہائشی تھی اور اسے جائے وقوعہ پر خود کو گولی مارنے کے باعث مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں طلبہ اور ایک استاد بھی شامل ہیں، سکول کے علاوہ ملزمہ کے مبینہ رشتہ دار مزید 2 افراد قصبے کے ایک گھر میں مردہ پائے گئے۔

ادھر کینیڈین وزیراعظم نے متاثرہ کمیونٹی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم آپ کیساتھ سوگوار ہے، کینیڈا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات نایاب ہیں کیونکہ یہاں اسلحے سے متعلق قوانین امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!