بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں آنے اور جانے والے مسافروں کی یومیہ اوسط تعداد 20 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر جائے گی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 14.1 فیصد زیادہ ہے۔
این آئی اے کے مطابق ملک کی بغیر ویزا پالیسی اور صارفین کو ترغیب دینے والے اقدامات کی وجہ سے آنے اور جانے دونوں طرح کا سیاحتی سفر اتوار سے شروع ہونے والی 9 روزہ تعطیلات کے دوران بڑھنے کی توقع ہے۔
این آئی اے نے مزید کہا کہ وہ اس تعطیلاتی مدت کے دوران سرحد پر محفوظ، موثر اور بلارکاوٹ روانگی اور داخلہ کو یقینی بنانے کے لئے موقع پر رہنمائی کرے گی اور مناسب پولیس فورسز تعینات کی جائے گی۔




