سلطنت عمان نے رواں برس رمضان المبارک کے پہلے روزے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلطنت عمان کے ہلال نیمہ (چاند دیکھنے کی کمیشن) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کے 29ویں روز ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
عمان کی مرکزی چاند دیکھنے والی کمیٹی ہلال نیمہ نے اعلان کیاہے کہ 18فروری کو شعبان کے پورے ہونے کا دن ہوگا، اس طرح یکم رمضان 19فروری کو ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے یہ فیصلہ فلکیاتی حسابات اور مشاہدات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن کے مطابق شعبان کے 29ویں دن منگل کو چاند غروب ہونے سے پہلے پورے عمان میں نظر نہیں آئیگا جس کی وجہ سے بصری طور پر ہلال دیکھنا ممکن نہیں ہے۔
اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ماہِ ہجری کے آغاز کا تعین شرعی و سائنسی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے جو روایتی اور جدید فلکیات دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں، اس اعلان کا مقصد عوام کو رمضان کیلئے تیار ہونے، روزے کے آغاز کی تیاریوں اور عبادات کے اہتمام کیلئے بروقت آگاہ کرنا ہے۔




