چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں آرمی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت شن چھیاؤ ہسپتال کی لیبارٹری میں عملہ کی ایک رکن خون کے خلیوں کی جانچ کے لیے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی)ماڈل کے نتائج کا جائزہ لے رہی ہے۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان نے 8 نئی کلیدی لیبارٹریوں کی فہرست جاری کی ہے جو ہمسایہ چھونگ چھنگ بلدیہ کے ساتھ مل کر قائم جائیں گی۔
یہ اقدام چین کے جنوب مغربی علاقےمیں سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کی علامت ہے۔
سیچھوان صوبائی محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق یہ اعلان علاقائی سائنسی تعاون اور تکنیکی پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے ایک سخت جائزہ کے عمل کے بعد کیا گیا ہے۔
سیچھوان-چھونگ چھنگ کے مشترکہ اختراعی انیشی ایٹو کے تحت یہ لیبارٹریاں صحت کی دیکھ بھال، ماحول دوست توانائی کے شعبوں سے لے کر جدید پیداواری اور سمارٹ زراعت کے شعبوں تک پھیلی ہوئی ہیں اور ان کا مقصد دونوں خطوں کی اہم جا معات، تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
اہم منصوبوں میں پیتھالوجی تشخیصی لیبارٹری، ہائیڈروجن توانائی کی پیداوار، ذخیرہ اور استعمال کی لیبارٹری، سمارٹ پہاڑی زراعت کی لیبارٹری اور ڈیجیٹل نقل و حمل اور سیفٹی لیبارٹری شامل ہیں۔
حالیہ برسوں میں سیچھوان اورچھونگ چھنگ کی قیادت میں جنوب مغربی خطہ چین کے وسیع مغربی علاقوں کو نیا سپر ریجن بنانے کے مقصد کے تحت ایک نیا سائنسی و ٹیکنالوجی کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔
