ترکیہ کے استنبول میں 41ویں بین الاقوامی استنبول کتاب میلے میں مہمان چینی ثقافت کی خصوصیات کی حامل کتاب کے نشان کو حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)
استنبول (شِنہوا) چین کو 25 سے 27 فروری تک منعقد ہونےوالی 10ویں استنبول پبلیشنگ فیلوشپ (آئی پی ایف) کے لیے "فوکس ملک” کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
آئی پی ایف کی تنظیمی کمیٹی کے چیئرمین محمد اجیراکچا نے وضاحت کی کہ چین کو اس کی بھرپور ادبی روایات اور چین اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی اور ادبی ورثے کے ذریعے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
اجیراکچا نے کہاکہ ہم پبلیشرز کے طور پر ایک دوسرے کے لیے ترجمہ ہونے والی کتابوں کا تصور کرنے کے بارے میں بے تاب ہیں۔ ہم استنبول پبلیشنگ فیلوشپ میں کئی کاموں کی بنیادی کہانیوں سے متعلق تخلیق دیکھیں گے اور ہمارے بہت سے پبلیشرز اس کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
اجیراکچا نے مز ید بتا یا کہ اس تقریب کے دوران چینی موضوعات پر مبنی اسٹینڈز کا ایک جاذب نظر مجموعہ شرکاء کو ایک بھرپور ثقافتی تجربے کا لطف دے گا۔
اس میں روایتی اور جدید چینی فن، کھانے، اور فن کے مظاہرے کو شاندار نمائشوں کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
